پاکستان

بلیو ٹوتھ کے ذریعے نقل، ملوث اہلکاروں سمیت 9 گرفتار

ستمبر 23, 2023

بلیو ٹوتھ کے ذریعے نقل، ملوث اہلکاروں سمیت 9 گرفتار

ایم ڈی کیٹ خیبرپختونخوا کے نقل سکینڈل میں گرفتاریاں کی گئی ہیں۔

عدالت میں جمع کرائی گئی ابتدائی رپورٹ کے مطابق کم از کم 800 امیدواروں کو نقل کی سہولت فراہم کی گئی۔

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کی پولیس نے میڈیکل کالجز میں داخلے کے ٹیسٹ میں نقل سکینڈل میں ملوث گروہ کے اعلیٰ تعلیم یافتہ سرغنہ سمیت نو افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ تفتیشی ٹیم کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس گروہ کی بدولت بظاہر اس امتحان کی ساکھ متاثر ہوئی۔

پولیس کے مطابق یہ گروہ امتحان میں شامل طالب علموں کو بلیو ٹوتھ ڈیوائس کے ذریعے نقل کرانے کے لیے 25 لاکھ روپے سے 35 لاکھ روپے تک رقم وصول کر رہا تھا۔

پولیس نے پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں کی جانے والی کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے افراد سے 44 الیکٹرانک ڈیوائسز، چار عدد مائیکروفون، تین عدد موبائل فون، ایک سمارٹ واچ اور لاکھوں روپے کا ایک بینک چیک بھی برآمد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں 10 ستمبر کو میڈیکل کالجز میں داخلے کا امتحان صوبے میں قائم 44 امتحانی مراکز میں لیا گیا، جس میں تقریباً 46 ہزار طلبا اور طالبات نے حصہ لیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے