پاکستان

ٹیسٹ میں نقل، امتحان دوبارہ لینے کے خلاف طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ

ستمبر 23, 2023

ٹیسٹ میں نقل، امتحان دوبارہ لینے کے خلاف طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ

پشاور میں صوبائی حکومت، جے آئی ٹی اور دیگر اداروں نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کو نقل مافیا کے ذریعے سبوتاژ کرنے پر گھٹنے ٹیک دیے ہیں جس کے خلاف طلبہ نے احتجاج کیا ہے۔

پشاور میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں نے ری کنڈکٹ یا دوبارہ ٹیسٹ لیے جانے کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا انہوں نے محنت کر کے ٹیسٹ پاس کیا، دوبارہ ٹیسٹ دینا منظور نہیں۔

مظاہرین نے کہا کہ جنہوں نے نقل کیا پکڑے گئے، ہم ٹیسٹ دوبارہ کیوں دیں۔

احتجاج کرنے والے طلبہ نے کہا کہ ٹیسٹ دوبارہ منعقد کیا گیا تو عدالت جائیں گے،

مظاہرین کے مطابق پسماندہ علاقوں کے غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں نے بھی ٹیسٹ پاس کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی غفلت کی وجہ سے ہمارے مستقبل کے ساتھ نہیں کھیل سکتی۔
مظاہرین نے کہا کہ ٹیسٹ دوبارہ منعقد کرایا گیا تو زیادہ شدت سے احتجاج کریں گے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے ایم ڈی کیٹ کا امتحان دوبارہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ اور پولیس حکام نقل مافیا اور غیرقانونی ذرائع استعمال کر کے پاس ہونے والوں کی نشاندہی کرنے میں ناکام ہیں جس کی وجہ سے تمام طلبہ کو دوبارہ امتحان میں بٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

پشاور صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر فیروز جمال سے باربار رابطہ کرنے اور واٹس اپ پر موقف لینے کی کوشش کی گی لیکن ان کا جواب اس حوالے سامنے نہیں آیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے