پاکستان

شیخ رشید کی گمشدگی یا گرفتاری، عدالت میں کیا ہوا؟

اکتوبر 10, 2023

شیخ رشید کی گمشدگی یا گرفتاری، عدالت میں کیا ہوا؟

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی بازیابی کے کیس میں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے ریجنل پولیس افسر کو سٹی پولیس افسر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

منگل کو شیخ رشید کے بھتیجے کی جانب سے دائر پٹیشن کی سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

دوران سماعت شیخ رشید کی جانب سے وکیل نے چھاپہ مار پولیس افسران کی سی ڈی آر عدالت پیش کی۔

وکیل سردار عبدالرازق نے پولیس افسران پر مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے پوچھا کہ آر پی او بتائیں شیخ رشید کی بازیابی کے حوالے سے کیا پیش رفت ہے؟

آر پی او راولپنڈی نے کہا کہ شیخ رشید کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں، آخری موقع جان کر مزید 10 دن کا وقت دیں۔

وکیل سردار عبدالرازق نے کہا کہ 24 دن گزر گئے تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

عدالت نے پوچھا کہ سی پی او راولپنڈی کدھر ہے، پٹیشنر کے بیان حلفی کے مطابق وہ ملزم ہے، آر پی او اس بیان حلفی کو دیکھیں، اور قانون کے مطابق کارروائی کریں۔

عدالت نے پٹیشنز کے بیان حلفی آر پی او راولپنڈی کو دے دیے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ بیان حلفی کا متن پڑھیں اور تحقیق کرکے قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھائیں۔

آر پی او راولپنڈی کی استدعا پر عدالت نے 8 دن کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے