ملالہ مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کا نام لیں: فاطمہ بھٹو
نوبل انعام یافتہ پاکستانی خاتون ملالہ یوسفزئی نے غزہ میں ہسپتال پر بمباری میں فلسطینیوں کے ہلاک ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے جنگ بندی کے لیے کہا ہے۔
انہوں نے فلسطینیوں کے لیے تین لاکھ ڈالر امداد کا اعلان بھی کیا تاہم سوشل میڈیا پر ملالہ کو تنقید کا سامنا ہے۔
مشہور مصنفہ فاطمہ بھٹو نے ملالہ کی ویڈیو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اسرائیل کا نام لے کر مذمت کریں۔
انہوں نے ملالہ سے کہا کہ جو ہے وہ کہیں، یہ نسل کشی ہے۔ اسرائیل کا نام لیں اور اُس کو ایک نسل پرست ریاست پکاریں۔
پاکستانی صحافی رانا عبداللہ حماد نے ملالہ یوسفزئی کی ویڈیو پوسٹ کر لکھا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کے لیے کیا اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہرانے یا اس کا نام لینے پر پابندی ہے؟

