پاکستان

شیخ رشید بازیاب نہ کیے جا سکے، عدالت نے مزید مہلت دے دی

اکتوبر 19, 2023

شیخ رشید بازیاب نہ کیے جا سکے، عدالت نے مزید مہلت دے دی

پاکستان کے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں ہوئی۔

جمعرات کو ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے عدالت میں شیخ رشیدکی گرفتاری سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

ریجنل پولیس افسر نے بیان دیا کہ سی پی او، ایس ایس پی آپریشن اور پولیس افسران شیخ رشید گرفتاری میں ملوث نہیں۔ کوشش کر رہے ہیں مہلت دیں بازیاب کرا لیں گے۔

پولیس کی جانب سے پیش ہونے والے نمائندوں نے کہا کہ شیخ رشید پولیس حراست میں نہیں۔

پولیس کی جانب سے مزید مہلت کی استدعا کی گئی جس کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے منظور کیا۔

عدالت نے پولیس حکام کو شیخ رشید کو آئندہ سماعت 26 اکتوبر تک بازیاب کرانے کی مہلت دے دی۔

خیال رہے کہ شےخ رشید گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ ہیں اور اُن کے وکلا نے پولیس پر گرفتاری کا الزام عائد کیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے