پاکستان

الیکشن اور فوجی عدالتیں، سپریم کورٹ میں بڑے مقدمات مقرر

اکتوبر 20, 2023

الیکشن اور فوجی عدالتیں، سپریم کورٹ میں بڑے مقدمات مقرر

پاکستان کی سپریم کورٹ نے اگلے ہفتے بڑے مقدمات کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں کمیٹی نے عام انتخابات کے انعقاد اور فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کو روکنے کے لیے دائر درخواستوں کو سماعت کےلیے مقرر کیا ہے۔

انتخابات کے کیس کو سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئےچیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے بینچ تشکیل دیا ہے.

چیف جسٹس سربراہی میں تین رکنی بینچ 23 اکتوبر کو سماعت کرے گا.
سپریم کورٹ بار نے انتخابات کی درخواست دائر کی تھی.

فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کو روکنے کے کیس کی سماعت‏جسٹس اعجاز الااحسن سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 23 اکتوبر کو سماعت کرے گا.

رجسٹرار آفس نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیے.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے