پاکستان

نواز شریف چار سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس

اکتوبر 21, 2023

نواز شریف چار سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس

مسلم لیگ کے قائد نواز شریف چار سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے.

نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ سرخرو ہو کر اپنے ملک واپس جا رہے ہیں.

سنیچر کو دبئی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایل ایم این کے قائد نے کہا کہ ’میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ تمام معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑتا ہوں اور سرخرو ہو کر ملک واپس جا رہا ہوں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ حالات ہم نے خود ہی بگاڑے ہیں اور ٹھیک بھی خود ہی کرنے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دکھ کی بات ہے کہ ملک آگے جانے کے بجائے پیچھے چلا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف تقریباً پانچ سال بعد وطن لوٹ رہے ہیں.

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی آمد پر مسلم لیگ ن نے لاہور مینار پاکستان پر ایک بڑے جلسے کا اہتمام کر رکھا ہے. گزشتہ چند روز سے جلسے کی تیارں جاری ہیں۔

جمعے اور ہفتہ کی درمیانی شب پارٹی صدر شہباز شریف، چیف آرگنائزر مریم نواز اور حمزہ شہباز نے جلسے کی جگہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

مسلم لیگ ن کا دعویٰ ہے کہ جلسے کے میدان میں 40 ہزار کرسیاں لگائی گئیں ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کے ریکارڈ کے مطابق 15 ایکڑ کے رقبے پر جلسے کے وسیع و عریض انتظامات کیے گئے ہیں۔

ملک کے دور دراز کے علاقوں سے لوگوں کی جلسے میں شرکت کے لیے روانگی ایک روز قبل ہی شروع ہو گئی تھی۔ جبکہ کئی قافلے لاہور پہنچ چکے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے