پی ٹی آئی کی صنم جاوید چوتھی بار گرفتار، عدالت سے تھانے منتقل
پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو لاہور کے عسکری ٹاور حملے کے مقدمے میں ڈسچارج ہونے کے بعد نئے مقدمے میں گرفتار کر لیا ہے۔
سنیچر کو لاہور پولیس نے چوتھی مرتبہ صنم جاوید کو انسداد دہشتگری عدالت سے گرفتار کیا۔
صنم جاوید کو پولیس اسٹیشن ماڈل ٹاؤن میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔
عسکری ٹاور حملے کے کیس میں پولیس نے صنم جاوید کو سنیچر کو عدالت پیش کیا تھا جبکہ عدالت نے صنم جاوید کو مقدمے سے ڈسچارج کیا تھا۔
پولیس نے صنم جاوید کو نئے مقدمے میں حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا ہے۔

