تین مقدمات، نواز شریف آج کون سی عدالتوں میں پیش ہوں گے؟
Reading Time: < 1 minuteالعزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس اپیلوں اور توشہ خانہ کیس میں آج نواز شریف اسلام آباد ہائیکورٹ اور احتساب عدالت کے سامنے سرنڈر کریں گے۔
دونوں عدالتوں سے نواز شریف تین کیسز میں اشتہاری تھے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ اور احتساب عدالت نے نواز شریف کو بیرون ملک واپسی پر آج تک گرفتاری سے روک رکھا ہے۔
منگل کو نواز شریف کی نیب ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر بھی سماعت ہو رہی ہے۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔
احتساب عدالت میں توشہ خانہ سے گاڑیاں لینے کے کیس کی سماعت جج محمد بشیر سماعت کریں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں نواز شریف کی اپیلیں خارج کر دی تھیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی اپیلیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کی تھیں۔
عدالت نے نواز شریف کو وطن واپسی پر اپیلوں کی بحالی کے لیے درخواست دائر کرنے کا موقع دیا تھا۔