پاکستان

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، جسٹس مظاہر نقوی کو شوکاز نوٹس

اکتوبر 27, 2023

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، جسٹس مظاہر نقوی کو شوکاز نوٹس

پاکستان میں اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف انضباطی کارروائی کے فورم سپریم جوڈیشل کونسل نے 10 شکایات پر جسٹس مظاہر نقوی کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔

جمعے کو ذرائع نے سینیئر صحافی مطیع اللہ جان کو بتایا کہ پاکستان بار کونسل کی شکایت پر سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر کو سپریم جوڈیشل کونسل نے شو کاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو متعدد شکایات موصول ہوئیں تاہم گزشتہ دو برس کے دوران کونسل کے سابق چیئرمین چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ان پر کارروائی نہ کی۔

پاکستان بار کونسل نے رواں برس کے اوائل میں پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی اور مبینہ طور پر جسٹس مظاہر اکبر نقوی کی گفتگو پر مبنی آڈیو کال منظرعام پر آنے کے بعد اُن کے خلاف شکایت دائر کی تھی۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے اجلاس کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ججز کے خلاف من گھڑت شکایات بھیجنے والے وکلا کو انتباہ جاری کیا گیا.

بیان کے مطابق ایک شکایت آمنہ ملک کی جانب سے جسٹس سردار طارق مسعود کیخلاف بھی دائر ہوئی.

جسٹس سردار طارق مسعود کیخلاف شکایت پر ان کی جسٹس منصور علی شاہ اجلاس میں بیٹھے.

سپریم جوڈیشل کونسل نے آمنہ ملک کو آئندہ اجلاس میں بلا لیا ہے،جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت میں متعلقہ مواد ساتھ نہیں لگایا گیا.

جسٹس سردار طارق مسعود بھی آئندہ اجلاس میں شریک ہوکر آمنہ ملک کی شکایت پر موقف دیں گے.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے