کھیل

انڈیا ناقابلِ شکست، ورلڈ کپ میں سری لنکا کو 302 رنز کی تاریخی ہزیمت

نومبر 2, 2023 < 1 min

انڈیا ناقابلِ شکست، ورلڈ کپ میں سری لنکا کو 302 رنز کی تاریخی ہزیمت

Reading Time: < 1 minute

کرکٹ ورلڈ کپ کے 33 ویں میچ میں انڈیا نے سری لنکا کو 302 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔
انڈیا کی جانب سے دیے گئے 358 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

انڈین فاسٹ بولرز محمد شامی اور محمد سراج کے سامنے سری لنکن بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوگئی۔ سری لنکا کے پانچ بلے باز کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے جب کہ دو بیٹر ایک ایک رنز بناکر کر آؤٹ ہوئے۔

اینجلیو میتھیوز 12، مہیش تھکشانا 14اور کاسن رجیتھا 12 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اس سے قبل جمعرات کو ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد انڈیا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنائے۔

انڈیا کی جانب سے شبھمن گِل 92 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے جب کہ اُن کے علاوہ وراٹ کوہلی نے 88 اور شریاس ایئر نے 82 رنز سکور کیے۔

سری لنکا کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے دلشان مدھوشنکا نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دشمنتھا چمیرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں کھیلے جانے والا یہ میچ دونوں ٹیموں کا ورلڈ کپ میں ساتواں میچ تھا۔
میچ کے لیے سری لنکا نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی تھی۔

دھننجایا ڈی سِلوا کی جگہ دوشان ہمانتھا کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا جبکہ انڈیا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے