پاکستان

گوادر کے قریب دہشت گردوں کےحملے میں 14 جوان شہید: آئی ایس پی آر

نومبر 3, 2023

گوادر کے قریب دہشت گردوں کےحملے میں 14 جوان شہید: آئی ایس پی آر

پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ’بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے پسنی سے اورماڑہ جانے والے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں 14 جوان شہید ہوگئے ہیں۔‘

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے تصدیق کی ہے کہ ’جمعے کو پسنی سے اورماڑہ جانے والی سکیورٹی فورسز کی دو گاڑیوں پر دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا۔‘

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھاکہ ’دہشت گردوں کے اس حملے کے نتیجے میں 14 فوجی جوانوں کی شہادت ہوگئی ہے۔‘

’فوج کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور اس بدترین واقعے کے ذمہ داروں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔‘

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ’پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’بہادر جوانوں کی اس طرح کی قربانیوں سے ہمارے عزم مزید مضبوط ہوتا ہے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے