کھیل

نیوزی لینڈ کی جیت، پاکستان اب کیسے سیمی فائنل کھیل سکتا ہے؟

نومبر 9, 2023

نیوزی لینڈ کی جیت، پاکستان اب کیسے سیمی فائنل کھیل سکتا ہے؟

ورلڈ کپ کرکٹ میں نیوزی لینڈ کی سری لنکا کے خلاف بڑی جیت نے اس کی سیمی فائنل میں پوزیشن مستحکم کر دی ہے۔

پاکستان کو اب صرف انگلینڈ سے میچ ہی نہیں جیتنا بلکہ ناممکن کو ممکن کر دکھانا ہے۔

کیوی ٹیم نے جیت کے لیے دیا گیا ہدف 24 ویں اوور میں حاصل کر کے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔

پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت نیوزی لینڈ کے 10 پوائنٹس ہیں اور اُن کا نیٹ رن ریٹ پاکستان اور افغانستان دونوں سے بہتر ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر آٹھ، آٹھ پوائنٹس ہیں۔

پاکستان ورلڈ کپ میں اپنا آخری لیگ میچ انگلینڈ کے خلاف کولکتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں کھیلے گا۔

کرکٹ کی کوریج کرنے والی ویب سائٹ ’کرک اِنفو‘ کے مطابق گرین شرٹس کو نیوزی لینڈ کو پیچھے چھوڑنے اور سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے انگلینڈ کو تقریباً 287 رنز سے شکست دینا ہوگی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے