خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر اعلیٰ اعظم خان انتقال کر گئے
خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان انتقال کر گئے ہیں۔
وہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور جمعے کی رات طبیعت خراب ہونے پر رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ پشاور میں داخل کرایا گیا تھا۔
خیبر پختونخوا کے نگراں وزیرا علیٰ اعظم خان انتقال کا تعلق چارسدہ سے تھا۔
نجی ہسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ اعظم خان کوگزشتہ رات معدے میں شدید تکلیف ہونے پر لایا گیا تھا جہاں ہارٹ اٹیک بھی ہوا.
اعظم خان نے 21 جنوری کو بطور نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا حلف لیا تھا.
اعظم خان نے ستمبر 1990 سے جولائی 1993 تک چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کے فرائض سرانجام دیے.
جنوری 1997 سے 6 جون 2007 تک یو این ڈی پی کے پروگرام تخفیف غربت کے ایڈوائزر تھے۔
اعظم خان نے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھایا.
علاوہ ازیں 24 اکتوبر 2007 سے یکم اپریل 2008 تک بطور وزیرخزانہ خیبرپختونخوا خدمات انجام دیئے، 2018 کے نگران سیٹ اپ میں وفاق میں وزیر داخلہ بھی رہے۔

