اہم خبریں متفرق خبریں

پیٹرول و ڈیزل کی قیمت کم، کیا پاکستان میں یہ عالمی مارکیٹ کے مطابق ہے؟

دسمبر 16, 2023 2 min

پیٹرول و ڈیزل کی قیمت کم، کیا پاکستان میں یہ عالمی مارکیٹ کے مطابق ہے؟

Reading Time: 2 minutes

پاکستان میں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے سے زائد کی کمی کی گئی ہے۔

جمعے کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں فی لیٹر 14 روپے کی کمی ہوئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 50 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان میں معاشی حالات کے باعث اس وقت بھی عوام میں ریلیف نہیں دیا گیا۔

معاشی ماہرین کے مطابق نگراں حکومت کی مجبوریاں ہیں اور آئی ایم ایف کے خوف کے باعث قیمت عالمی منڈی کے نرخوں کے تحت کم نہیں کی گئی۔

تجزیہ کار سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 210اور ڈیزل کی ٹیکس ملا کر بھی 220 سے زیادہ نہیں بنتی مگر حکومت بجلی، گیس کی طرح پیٹرول کی قیمت کے ساتھ عام لوگوں کی جیبوں سے بھاری رقم نکال رہی ہے۔

جمعے کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق پیٹرول فی لیٹر نئی قیمت 267 روپے 34 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 276 روپے 21 پیسے پر فروخت ہوگا۔

حکومت کی جانب سے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 11 روپے 29 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 164 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 10 روپے 14 پیسے کم ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 191 روپے 2 پیسے ہوگئی ہے۔

ادھر وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق گزشتہ تین ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں 64 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 53 روپے فی لیٹر کمی کی گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے