پاکستان

سائفر کیس، سپریم کورٹ میں عمران خان اور شاہ محمود کی ضمانت منظور

دسمبر 22, 2023

سائفر کیس، سپریم کورٹ میں عمران خان اور شاہ محمود کی ضمانت منظور

سپریم کورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں ضمانت منظور کر لی ہے.

جمعے کو دس دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی گئیں.

استغاثہ کے وکلاء سپریم کورٹ کو بتاتے رہے آپ ضمانت کا کیس سن رہے ہیں.

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ضمانت کے کیس میں بھی سپریم کورٹ کے پاس آرٹیکل 187(مکمل انصاف) کا اختیار بھی ہے.

صحافی مطیع اللہ جان کے مطابق معاملہ صرف ضمانت کا تھا مگر سپریم کورٹ کے ججوں نے عمران خان کیخلاف پورا سائفر کیس ہی اپنے ریمارکس اور سوالات سےاُڑا کر رکھ دیا.

انہوں نے تبصرہ کیا کہ عدالت نے ہر ثبوت کو ایک ایک کر کے مسترد کر دیا جس کے بعد اڈیالہ جیل میں خفیہ ٹرائل اب بے معنی ہو گیا۔

مطیع اللہ جان نے لکھا کہ ججوں کے سوالات یقینا زبردست تھے مگر ضمانت کا کیس سنتے ہوئے کسی کیس کے میرٹ پر ایسے ریمارکس ججوں کی عمران خان کے اس کیس میں خصوصی دلچسپی اور جذبات کے عکاس تھے۔

انہوں نے ٹویٹ کر کےپوچھا کہ کیا اب پی ٹی آئی والے آزاد عدلیہ کا ٹرینڈ چلائیں گے؟

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے