انٹراپارٹی الیکشن کالعدم، پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس
Reading Time: < 1 minuteالیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دے دیا ہے۔
جمعے کی شام الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ پارٹی انتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہیں ہوئے۔
پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو اکبر ایس بابر نے چیلنج کیا تھا.
پی ٹی آئی سے بلّے کا انتخابی نشان واپس لے لیا گیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں قائم الیکشن کمیشن کے 5 رکنی کمیشن نے جمعہ کی رات پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔
الیکشن کمیشن نے اپنے محفوظ شدہ فیصلے میں کہا ہے کہ ’پی ٹی آئی نے اپنے انتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہیں کرائے۔‘
Array