پاکستان

بلوچ مظاہرین عدالت میں پیش، اسلام آباد پولیس کی مہم ناکام

دسمبر 23, 2023

بلوچ مظاہرین عدالت میں پیش، اسلام آباد پولیس کی مہم ناکام

اسلام آباد پولیس نے چار دن تک پروپیگنڈہ مہم کے بعد تسلیم کیا ہے کہ بلوچ مظاہرین میں سے 162 کو حراست میں لیا۔

سنیچر کی صبح اسلام آباد پولیس کے ٹوئٹر ہینڈل سے تسلیم کیا گیا کہ 162 زیرحراست مظاہرین کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

بیان کے مطابق نگران وزیراعظم پاکستان اور وزارتی کمیشن کی ہدایات پر 162 گرفتار مظاہرین کی درخواست ضمانت دائر کی گئیں۔

‏ایپکس لاء ایسوسی ایٹس نے رضاکارانہ طور پر ضمانتیں دائر کی ہیں۔

‏162 افراد کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسلام آباد پولیس کے سربراہ نے بیان دیا تھا کہ مظاہرین پولیس کی حراست میں نہیں۔

انہوں نے صرف 34 افراد کی گرفتاری اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی تصدیق کی تھی۔

سوشل میڈیا پر اسلام آباد پولیس گزشتہ چار دن سے ایک منظم پروپیگنڈہ مہم چلا رہی ہے جس میں صحافیوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ٹوئٹر پر اسلام آباد پولیس کی بلوچ مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی ویڈیوز وائرل ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے