پاکستان

شاہ محمود کی دھکوں سے دوبارہ گرفتاری، ویڈیوز پر تبصرے

دسمبر 27, 2023

شاہ محمود کی دھکوں سے دوبارہ گرفتاری، ویڈیوز پر تبصرے

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد راولپنڈی کی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

بدھ کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد محمود قریشی کی گرفتاری کے مناظر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر لاکھوں صارفین نے دیکھیں اور تبصرے کیے۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایس ایچ او صدر بیرونی پولیس کی سربراہی میں آئی ٹیم نے گرفتار کیا۔ اس دوران وہ تقریر کرتے رہے اور پولیس اہلکاروں نے اُن کو کچھ دیر انتظار کے بعد دھکوں کے ساتھ دوسری گاڑی میں منتقل کیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے پی ٹی آئی کے سپورٹرز کی یاددہانی کے لیے شہباز شریف کی گرفتاری کی ویڈیو پوسٹ کی جن کو تحریک انصاف کے دور حکومت میں اسی طرح دھکے دے کر پولیس نے گاڑی میں ڈالا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے