پاکستان

قاسم سوری کا جعلی سٹامپ پیپر، بلوچستان ہائیکورٹ کا انکوائری کا حکم

دسمبر 29, 2023

قاسم سوری کا جعلی سٹامپ پیپر، بلوچستان ہائیکورٹ کا انکوائری کا حکم

بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے قاسم خان سوری کی وزارت داخلہ حکومت پاکستان کے خلاف دائر آئینی درخواست کو نمٹاتے ہوئے حکم دیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل محمد عمران علوی کے خلاف انکوائری شروع کی جائے۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ وکیل کو نوٹس جاری کی اجائے اور پاور اف اٹارنی کے عمل کی جگہ کا پتہ لگانے کے لیے انکوائری میں شامل کیا جائے۔

عدالت نے درخواست گزار کے سٹامپ پیپر کی تصدیق کرنے پر وکیل عبدالوہاب صافی کا رجسٹر، اسٹامپ، اور مہر ضبط کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ درخواست گزار اوتھ کمشنر کے سامنے پیش ہوا تھا یا نہیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ جب تک انکوائری مکمل نہیں کی جاتی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ عبدالوہاب صافی کو بطور اوتھ کمشنر اپنے فرائض انجام دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

بلوچستان ہائیکورٹ نے درخواست گزار، اس کے وکیل اور اوتھ کمشنر کو موقع فراہم کیا تھا کہ وہ دوپہر 12 بجے تک عدالت کے سامنے پیش ہوں۔

معزز جج نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار، اس کے وکیل، عدالت کی طرف سے دیے گئے موقع سے فائدہ اٹھانے میں مکمل طور پر ناکام رہے جس سے صاف ظاہر ہوا کہ ان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کے لیے کچھ نہیں۔

معزز جج نے مزید کہا کہ ایڈوکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان کے بیان سے معلوم ہوا کہ درخواست گزار کے خلاف فوجداری مقدمات درج ہیں۔ وہ کسی بھی عدالت کے سامنے سرنڈر کیے بغیر الیکشن لڑنے کا بہانہ بنا کر حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اس مقدمے کے میرٹ اور حیثیت سے قطع نظر یہ قانون کا طےشدہ اصول ہے کہ کوئی بھی قانون کا مفرور ہے سرنڈر کیے بغیر کسی بھی ریلیف کا حقدار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے