اہم خبریں متفرق خبریں

لندن ریلوے سرنگوں میں سیلابی پانی، نیو ایئر منانے والے ہزاروں پھنس گئے

دسمبر 30, 2023 2 min

لندن ریلوے سرنگوں میں سیلابی پانی، نیو ایئر منانے والے ہزاروں پھنس گئے

Reading Time: 2 minutes

لندن سے یورپ کے بڑے شہروں پیرس، برسلز اور ایمسٹرڈیم جانے والی ٹرینیں ٹنلز میں سیلابی پانی کے داخل ہونے کے باعث منسوخ کر دی گئیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کم از کم 14 یورو سٹار ٹرینیں سنیچر کو جنوبی انگلینڈ میں سرنگوں میں سیلاب کے بعد منسوخ کی گئیں، جس کے باعث نئے سال کی شام سے عین قبل ہزاروں مسافر سٹیشن پر پھنس کر رہ گئے۔

کینٹ میں ایبس فلیٹ انٹرنیشنل سٹیشن کے قریب سرنگیں پانی میں ڈوب گئیں۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بڑے حصوں میں بارش، برف باری اور برفانی طوفان کے موسم کی وارننگ جاری کر رکھی ہے۔

لندن سے پیرس، برسلز اور ایمسٹرڈیم کے لیے ایشفورڈ کے راستے ٹرینیں چلانے والے یوروسٹار نے اس تعطل کے لیے صارفین سے معذرت خواہ کی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جنوب مشرقی ریلوے نے کہا کہ ’آج سینٹ پینکراس اور ایشفورڈ انٹرنیشنل کے درمیان تیز رفتار ٹرینوں کے چلنے کی توقع نہیں ہے۔‘

بیان کے مطابق ’ہم سرنگوں میں سیلابی پانی کو نکالنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ایک بیان میں ساؤتھ ایسٹرن نے مزید کہا کہ ایبسفلیٹ انٹرنیشنل اور لندن سینٹ پینکراس انٹرنیشنل کے درمیان سیلاب آنے کا مطلب ہے کہ تمام لائنیں مسدود ہیں۔ جس کی وجہ سے ’دن کے اختتام تک ٹرینوں کی آمد ورفت میں خلل متوقع ہے۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلاب نے ایبس فلیٹ کے قریب ریلوے کی دونوں سرنگوں کو متاثر کیا ہے، یعنی دونوں سرنگیں بند ہیں۔

ساؤتھ ایسٹرن کے مطابق ’اس کا مطلب ہے کہ لندن سینٹ پینکراس انٹرنیشنل اور ایبس فلیٹ انٹرنیشنل کے درمیان کوئی ٹرین نہیں چل سکتی۔‘

ٹرینوں کی آمد ورفت میں یہ تعطل اس وقت آیا جب فرانسیسی یونینوں نے ہڑتال ختم کر دی جو کرسمس سے کچھ دن پہلے شروع کی گئی تھی اور جس کے باعث مسافروں کو پریشانی اٹھانا پڑی تھی۔

سرنگ کو بلاک کرنے والے کارکنوں کے حیرت انگیز واک آؤٹ نے پیرس اور لندن کے ریل مرکزوں پر گھنٹوں افراتفری پھیلائے رکھی۔

معاہدہ طے پانے کے بعد یوروسٹار ٹرین خدمات 22 دسمبر کو دوبارہ شروع ہوئیں۔

یورو ٹنل یونینوں کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے ’وہ نتائج برآمد ہوئے ہیں جو ہمیں مطمئن کرتے ہیں۔‘

یوروسٹار فرانسیسی سرکاری ایس این سی ایف وویاگرز کے 55 فیصد شیئرز ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے