پاکستان

آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی تاحیات یا پانچ سال؟ سات رُکنی بینچ تشکیل

جنوری 1, 2024

آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی تاحیات یا پانچ سال؟ سات رُکنی بینچ تشکیل

پاکستان کی سپریم کورٹ نے 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت کے تعین کا فیصلہ کرنے کے لیے سات رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سات رکنی بینچ کی سربراہی کریں گے۔

بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہیں۔

سات رکنی بینچ میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل ،جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل ہیں۔

کیس کی سماعت کل منگل کو سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر ایک میں ہو گی۔

بینچ کی تشکیل تین رُکنی پروسیجر کمیٹی نے کی ہے۔

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وفاقی وزیر جہانگیر ترین سمیت متعدد سیاست دانوں کو سپریم کورٹ ماضی میں تاحیات نااہل قرار دے چکی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے