تحریک انصاف کے لاپتہ ارکان، سپریم کورٹ میں درخواست سماعت کے لیے مقرر
پاکستان کی سپریم کورٹ نے لاپتہ افراد و جبری گمشدگیوں کے خلاف تحریک انصاف کے ہمدرد وکیل اعتزاز احسن کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ منگل کو سماعت کرے گا۔
جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بینچ کا حصہ ہوں گی
سینیئر وکیل اعتزاز احسن سمیت متعدد درخواست گزاروں نے جبری گمشدگیوں کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔
ان درخواستوں میں عدالت کو پی ٹی آئی کے لاپتہ سیاست دانوں اور واپس آ کر ویڈیو بیان ریکارڈ کرنے والوں کے معاملے سے آگاہ کیا گیا ہے۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اس معاملے پر متعلقہ حکام اور نامعلوم افراد کے کارروائی کرے۔
دریں اثنا سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی الیکشن میں لیول پلئینگ فیلڈ سے متعلق درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کی ہے.
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تین جنوری کو سماعت کرے گا.
جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس مسرت ہلالی بینچ میں شامل ہیں.

