لاپتہ افراد کیس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ذکر، کمیشن پر عدم اعتماد
لاپتہ افراد کیس میں درخواست گزار آمنہ مسعود جنجوعہ نے سپریم کورٹ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے معلومات لینے کی استدعا کی ہے جبکہ تمام درخواست گزاروں نے کمیشن کے سابق جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔
بدھ کو مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے بینچ کے سربراہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آمنہ جنجوعہ کو جواب دیا کہ اس وقت تو جنرل عاصم منیر شاید میجر ہوں گے۔
سماعت کے دوران ایک موقع پر چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے وکیل سے کہا کہ عمران ریاض بھی ابصار عالم کی طرح ہمت کریں اور خود آ کر بات کریں۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے تشکیل کمیشن کے رجسٹرار بتائیں کہ کیا اُن کے پاس اب بھی کیسز آ رہے ہیں؟
اُن کا کہنا تھا کہ ریاست کو اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

