الیکشن ٹریبونل: شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی دونوں حلقوں سے منظور
الیکشن ٹریبونل نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی راولپنڈی کے دونوں حلقوں سے منظور کر لیے۔
راولپنڈی میں ریٹرننگ افسر کی جانب سے کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف شیخ رشید احمد نے الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کی تھی۔
جمعرات کو قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 56 اور 57 کے ریٹرننگ افسران الیکشن ٹریبونل کے سامنے پیش ہوئے۔
الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس مرزا وقاص رؤف نے اپیلوں کی سماعت کی۔
شیخ رشید احمد کی جانب سے سردار عبدالرازق اور سردار شہباز ٹریبونل میں پیش ہوئے۔
ٹریبونل نے دلائل سننے کے بعد شیخ رشید کے کاغذات منظور کر لیے۔
دریں اثنا الیکشن ٹریبونل نے پاکستان مسلم لیگ ضیاء الحق کے سربراہ اعجاز الحق کے کاغذات نامزدگی منظورکرلیے.
ٹریبونل نے اعجاز الحق کے کاغذات پر ریٹرننگ افسر کے اعتراضات کو مسترد کردیا .
اعجاز الحق نے راولپنڈی کے حلقہ این اے 55 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے.

