اہم خبریں متفرق خبریں

کراچی کسٹمز اور حب پولیس میں جھگڑا، ایک دوسرے کے اہلکار یرغمال بنا لیے

جنوری 5, 2024 < 1 min

کراچی کسٹمز اور حب پولیس میں جھگڑا، ایک دوسرے کے اہلکار یرغمال بنا لیے

Reading Time: < 1 minute

حب کے علاقے میں سندھ اور بلوچستان پر دو مختلف فورسز ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہو گئیں۔

جمعے کی صُبح علاقہ اُس وقت میدان جنگ بن گیا جب کراچی کسٹمز کے اہلکاروں نے حب بارڈر پر قائم پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق کسٹمز اہلکار حب چوکی سے پولیس افسر کو بھی اٹھا کر لے گئے جس کے بعد دونوں فورسز ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہو گئیں۔

مقامی پولیس کے ذرائع کے مطابق کراچی کسٹمز نے بغیر اطلاع دیے اپنی حدود سے باہر حب میں کارروائی کی۔

ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پولیس کو نقاب پوش افراد کی جانب سے گاڑی چوری کی اطلاع ملی اور تعاقب پر نقاب پوش افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ بھی کی۔

کراچی اور بلوچستان کی سرحد پر حب پولیس اور کسٹمز کے درمیان تنازعے کے دوران جب کسٹمز اہلکاروں نے پولیس افسر کو پکڑ ا تو جواب میں پولیس اہلکاروں نے کسٹم اہلکار کو حراست میں لیا اور تھانے لے گئے۔

مقامی پولیس نے کہا کہ جب تک افسر واپس نہیں آتا کسٹم اہلکار کو رہا نہیں کیا جائے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے