پرویز مشرف کو سزائے موت سنانے کا فیصلہ درست: سپریم کورٹ
پاکستان کی سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو سزائے موت سنانے کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے اُن کی اپیل مسترد کر دی ہے۔
سپریم کورٹ نے پرویز مشرف غداری کیس سننے والی خصوصی عدالت کو ختم کرنے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیدیا ہے.
مشرف کے وکیل سلمان صفدر نے بتایا کہ کوشش کے باوجود مشرف کے قانونی ورثاء سے رابطہ نہ ہو سکا.
عدالت نے مشرف کی سزا موت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کردی.
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ عدالت کے سامنے دو سوالات تھے:
کیا مرحوم کے دنیا سے چلے جانے کے بعد اپیل سنی جا سکتی ہے؟
اگر سزائے موت برقرار رہتی ہے تو کیا مشرف کے قانونی ورثاء مرحوم کو ملنے والی مراعات کے حقدار ہیں؟
فیصلے میں لکھا گیا کہ متعدد بار کوشش کے باوجود بھی مشرف کے ورثاء سے رابطہ نہیں ہو سکا، ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہے سوائے اس کے کہ سزائے موت برقرار رکھیں.

