کام کرنا ممکن نہیں، جسٹس مظاہر نقوی مستعفی
سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے ہیں۔
بدھ کو انہوں نے استعفے میں لکھا ہے کہ ان کے لیے لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کا جج بننا میرے اعزاز کی بات تھی۔
جسٹس نقوی نے استعفے میں لکھا کہ موجودہ حالات میں بطور جج سپریم کورٹ خدمات سر انجام دینا میرے لیے ممکن نہیں۔
انہوں نے صدر کو لکھے گئے خط میں کہا کہ بطور جج سپریم کورٹ اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔
جسٹس مظاہر نقوی سترہ مارچ 2020 کو سپریم کورٹ کے جج بنے تھے۔

