پاکستان

پی ٹی آئی کو بَلے کا نشان پھر واپس، الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم

جنوری 10, 2024

پی ٹی آئی کو بَلے کا نشان پھر واپس، الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم

پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کا الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا فیصلہ ختم کرتے ہوئےبلے کا انتخابی نشان بحال کر دیا ہے۔

بدھ کو پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور سید ارشد علی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا اور پی ٹی آئی کو بلے کے نشان پر انتخابات لڑنے کی اجازت دی۔

پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’الیکشن کمیشن نے غیرقانونی حکم کے ذریعے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان کا نشان چھینا تھا اور پشاور ہائی کورٹ نے اسے کالعدم قرر دیا ہے۔‘

’عدالت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو بلے کا نتخابی نشان فوری طور پر واپس دیا جائے اور ویب سائٹ پر نوٹیفائی کیا جائے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اس کے بعد پی ٹی آئی کو الیکشن جیتنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔‘

پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے عدالت کے سامنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہو یا پشاور ہائیکورٹ، کہیں بھی چینلج ہوسکتا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’انتخابات یہاں ہوئے اور سیکریٹری جنرل عمر ایوب کا تعلق بھی اس صوبے سے ہے۔ اس صوبے میں 2 بار اس پارٹی نے حکومت بھی کی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’یہ کہنا کہ آفس اسلام آباد میں ہے، اس لیے کیس یہاں نہیں ہو سکتا غیر مناسب ہے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے