پاکستان

تحریک انصاف کا بَلّا، پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

جنوری 11, 2024

تحریک انصاف کا بَلّا، پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

تحریک انصاف کو بیٹ کا نشان دینے پر پاکستان کے الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی ہے۔

سپریم کورٹ نے اپیل سماعت کے لیے مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔

پی ٹی آئی کے حق میں بدھ کو پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا تھا۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انتخابی نشان بیٹ واپس لے لیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے