پاکستان

پارٹی ٹکٹس کی تقسیم کے بعد پھر اکیلے ہوں گے: علیمہ خان

جنوری 11, 2024

پارٹی ٹکٹس کی تقسیم کے بعد پھر اکیلے ہوں گے: علیمہ خان

تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ان دنوں اڈیالہ جیل کے باہر بہت رونق ہے لیکن لگتا ہے ٹکٹوں کا فیصلہ ہونے کے بعد ہم پھر یہاں اکیلے کھڑے ہوں گے۔

جمعرات کو راولپنڈی میں جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں حلیمہ خان نے کہا کہ کاش یہ سارے لوگ پہلے دن سے آتے۔

اُن کے مطابق عمران خان نے کہا ہے گزشتہ کئی دہائیوں سے ایک ہی طرح کے لوگ اقتدار میں آتے ہیں۔

حلیمہ خان نے کہا کہ عمران خان پر 202 کیسز ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو آفرز آ رہی ہیں اگر آپ ہماری بات مانیں گے تو سارے کیسز ختم ہو جائیں گے۔

حلیمہ خان نے کہا کہ تحریک انصاف کا مقصد سب کے لیے قانون برابر ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کارکنوں کو ٹکٹ ملنا چاہیے۔

اُن کے مطابق عمران خان نے وکلاء کو بھی کہا ہے ٹکٹوں کی تقسیم میں کارکنوں کا خیال رکھا جائے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے