پاکستان

ایف آئی اے نوٹس، چیف جسٹس قاضی فائز نے کیس مقرر کر دیا

جنوری 27, 2024 < 1 min
سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ فوٹو: پاکستان ٹوئنٹی فور

ایف آئی اے نوٹس، چیف جسٹس قاضی فائز نے کیس مقرر کر دیا

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کیے جانے کے خلاف ازخود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ پیر کو سماعت کرے گا.

سپریم کورٹ نے 2021 میں ازخود نوٹس لیا تھا.

سنیچر کی شام چیف جسٹس نے سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے صحافیوں کے نمائندوں کو اپنے چیمبر میں بلایا اور کہا کہ وہ پیر کو کھلی عدالت میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے.

دلچسپ امر ہے کہ سنیچر کو ہی نگراں حکومت کی جانب سے بظاہر فوجی اسٹیبلشمنٹ کے ایما پر عدلیہ کے خلاف مہم کے نام پر بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے صحافیوں سمیت 65 افراد کو نوٹس جاری کیے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی طور پر صحافیوں مطیع اللہ جان، سرل المیڈا، ثاقب بشیر کو نوٹس جاری کئے گئے۔

دیگر افراد میں یوٹیوبرز عمران ریاض، صدیق جان، شاہین صہبائی، عادل راجہ، طارق متین، عارف حمید بھٹی، اوریا مقبول جان، صابر شاکر، اسد طور، اقرار الحسن اور اینکر پارس جہانزیب ،شامل ہیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے میڈیا کو جاری کیا بیان کچھ یوں ہے:

چیف جسٹس اور ریاستی اداروں کے خلاف غلط معلومات کی تشہیر، ایف آئی اے حرکت میں ہے.

سوشل میڈیا پر چیف جسٹس اور ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز اور غلط معلومات کی تشہیر کے خلاف ایف آئی اے حرکت میں آئی ہے اور 115 انکوائریاں باضابطہ طور پر رجسٹر کر دی گئیں.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے