پاکستان متفرق خبریں

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں 14، 14 سال قید

جنوری 31, 2024 2 min

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں 14، 14 سال قید

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں 14، 14 سال قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی ہیں۔

بدھ کی صبح راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت مکمل کر کے فیصلہ سنایا۔

توشہ ریفرنس کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے وقت بشریٰ بی بی عدالت میں موجود نہیں تھیں۔

ملزمان کو کسی بھی عوامی عہدے کے لیے 10 سال کے لیے نااہل کر دیا گیا ہے۔

دونوں ملزمان پر 787 ملین جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کیاگیا تاہم بشری بی بی عدالت پیش نہ ہوئیں.

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی حاضری لگائی.

آپ کا342 کا بیان کہاں ہے، عدالت کا استفسار

عمران خان نے بتایا کہ بیان میرے کمرے میں ہے، مجھے تو صرف حاضری کے لیے بلایاگیاتھا،

آپ فوری طور اپنا بیان جمع کرادیں اور عدالتی وقت خراب نہ کریں، عدالت

آپ کو کیا جلدی یے، کل بھی جلدی میں سزا سنادی گئی، بانی پی ٹی آئی

وکلاء ابھی آئے نہیں، وکلاء آئیں گے تو ان کو دکھا کر جمع کراؤں گا، بانی پی ٹی آئی

میں صرف حاضری کے لیے آیا ہوں، بانی پی ٹی آئی کمرہ عدالت سے واپس چلے گئے

جائیں فوری اپنا بیان لائیں، جج

لیکن بیان میں کچھ چیزوں کو ردوبدل کرنا ہے، بانی پی ٹی آئی

آپ بیان لے آئیں کمپیوٹر پر ٹائپ کریں، بعد میں ردوبدل بھی کرلیں گے،جج

جج نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جانے کی ہدایت کی

بانی پی ٹی آئی واپس نہیں آئے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے کہا وہ نہیں آرہے

کیوں نہیں آرہے، جج کا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے سوال

وہ کہہ رہے ہیں میرے وکلاء جب تک نہیں آتے میں عدالت نہیں آؤں گا، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کا جج کو جواب

جج نے عدالتی اہلکار کو ہدایت کہ وہ کیس ٹائیٹل کی آواز لگائے

عدالتی اہلکار برآمدہ میں گیا اور آواز لگائی سرکاری بنام عمران خان، بشری بی بی

پکار کے باوجود بانی پی ٹی آئی عدالت نہیں آئےتوعدالت نے فیصلہ سنا دیا.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے