کراچی میں بارش، شہر کی سڑکیں ڈوبنے پر سوال اور تنقید
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سنیچر کی رات برسنے والی تیز بارش نے سڑکوں اور گلیوں کو تالابوں میں بدل دیا اور ہزاروں افراد گھروں کو نہ پہنچ سکے۔
سوشل میڈیا پر لاکھوں شہری بارش کے بعد کراچی کی سڑکوں کے ڈوبنے کی ویڈیوز پر تبصرے کر رہے ہیں۔
ادھر اتوار کی صبح کراچی میں تیز کا بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے.
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو شہر میں شام تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے .
سوشل میڈیا صارفین جہاں ایک طرف کراچی کے بار بار بارش کے ڈوبنے پر سوال اٹھا رہے ہیں وہیں سندھ میں برسوں سے حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کر رہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے حالیہ انتخابی مہم میں لاہور کے جلسے میں کامیابی کی صورت میں پنجاب کے بڑے شہر کو بہتر بنانے کا اعلان کیا تھا۔
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کے اطراف سڑکوں پر دو فٹ سے زیادہ پانی کھڑا رہا جس کی وجہ سے گاڑیاں بند ہو گئیں اور شہریوں کو بے بس دیکھا گیا۔
صارف طلحہ جنید نے بارش کے بعد سیلابی پانی کی ویڈیو شیئر کر کے لکھا کہ بارش کا بھی کیا وقت ہے۔ ٹھیک الیکشن سے پہلے سب کی اوقات دکھا دی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ووٹ دینے سے قبل بدترین مجرمانہ کرپشن کے ذمہ دار سیاست دانوں اور یہ ویڈیوز ضرور نظر میں رکھیے۔