مریم نواز 220 ووٹ کے ساتھ پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب
Reading Time: < 1 minuteوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عہدہ سنبھالتے ہی مہنگائی کے خلاف اقدامات کا حکم دیا ہے.
پیر کو مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلی منتخب ہو گئی ہیں.
انہوں نے 220 ووٹ حاصل کیے.
پنجاب کے وزیراعلٰی کے عہدے کے لیے مسلم لیگ ن کی مریم نواز اور سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب احمد خان کے درمیان مقابلہ ہوا.
سنی اتحاد کونسل نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا.
سندھ میں پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ کا مقابلہ ایم کیو ایم کے علی خورشیدی سے ہو گا۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس دن 11 بجے شروع ہوا.
سندھ اسمبلی کا اجلاس دو بجے ہو گا۔
سنیچر کو پاکستان مسلم لیگ ن کے ملک محمد احمد خان سپیکر پنجاب اسمبلی اور ملک ظہیر اقبال چنڑ ڈپٹی سپیکر منتخب ہوئے۔
صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران نئے سپیکر کے لیے ووٹنگ ہوئی تو ملک محمد احمد خان کو 224 ووٹ ملے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے ملک احمد بھچر نے 96 ووٹ حاصل کیے۔