پاکستان

مراد علی شاہ مسلسل تیسری بار سندھ کے وزیراعلی منتخب

فروری 26, 2024 < 1 min

مراد علی شاہ مسلسل تیسری بار سندھ کے وزیراعلی منتخب

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے صوبہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر حکومت بنا لی ہے.

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے بعد وزیراعلیٰ کے انتخاب میں بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں۔

پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کی سربراہی میں وزیراعلٰی کا انتخاب ہوا جس میں کل 148 اراکین نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار سید مراد علی شاہ کے حق میں 112 ووٹ پڑے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار علی خورشیدی کو 36 ووٹ ملے۔ سندھ میں پی ٹی آئی کے آزاد اور جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

پیر کو نادر مگسی کے حلف اٹھانے کے بعد پیپلز پارٹی کے ایوان میں ارکان کی تعداد 112 ہو گئی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے 36 ارکان ایوان میں ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے