پاکستان میں امیروں کے لیے 1500 ارب کی سبسڈی ہے: بلاول بھٹو
Reading Time: < 1 minuteپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس ملک میں امیروں کو ڈیڑھ ہزار ارب روپے کی سبسڈی دی جاتی ہے۔
پیر کو قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امیروں کے لیے ہم چیزیں سبسڈائز کرتے ہیں، اس ملک میں 1500 ارب ایلیٹ سبسڈی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ وزارتیں ختم اور سبسڈی بند کرتے ہیں تو معاشی بحران کا جو آپ مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو پھر آپ کے پاس گنجائش ہوگی۔ فسکل سپیس ہوگا تو پھر اپ صوبوں کوسپورٹ کر سکتے ہیں.
Array