پاکستان

پاکستان میں ٹوئٹر بند نہیں، ٹویٹس ہو رہے ہیں: وزیر اطلاعات

مارچ 13, 2024 < 1 min

پاکستان میں ٹوئٹر بند نہیں، ٹویٹس ہو رہے ہیں: وزیر اطلاعات

Reading Time: < 1 minute

وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹوئٹر چل رہا ہے اور ٹویٹس بھی ہو رہے ہیں۔

بدھ کو ایک نیوز کانفرنس میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر کو بند کرنے کا اگر کوئی نوٹیفکیشن ہے تو سامنے لے آئیں میرے علم میں نہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ اپنے سیاسی مقاصد کے لیے کچھ عناصر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ان کی کوشش رہی کہ پاکستان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہو۔
’کچھ سیاسی عناصر چاہتے ہیں کہ ملک دیوالیہ ہو جائے۔ پی ٹی آئی کی طرف سے یورپی یونین سے رابطہ کر کے کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کا جی ایس پی پلس سٹیٹس ختم کر دیا جائے۔‘

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں۔ جیل مینوئل کے مطابق جو بھی قید میں ہو اسے ہفتے میں صرف ایک ملاقات کی اجازت ہوتی ہے لیکن عمران خان چار چار ملاقاتیں کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی خدشات کی رپورٹس کی وجہ سے صرف اڈیالہ جیل میں نہیں بلکہ دیگر جیلوں میں بھی ملاقاتوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق جیل میں عمران خان کو جو سہولتیں میسر ہیں وہ کسی اور قیدی کو میسر نہیں۔
’ورزش کے لیے سائیکل فراہم کی گئی، کھانے پینے کی اشیا کی جو بھی ڈیمانڈ کی جاتی ہے وہ سب مہیا کیا جاتا ہے۔ انہیں کوئی تنگی نہیں ہے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے