پاکستان سے سٹاف لیول معاہدہ طے، منظوری بورڈ دے گا: آئی ایم ایف
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان سے تین ارب ڈالر قرض کا سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے۔
بدھ کی صبح جاری کیے اعلامیے میں ارب 10 کروڑ ڈالر کے اسٹینڈ بائی معاہدے کی آخری قسط کی منظوری دے دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق معاہدے کے تحت پاکستان کو ایک ارب 10کروڑ ڈالر ملیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی وزارت خزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف اہداف پر بروقت عمل کیا گیا۔
آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق پاکستان نےادارہ جاتی اصلاحات اورملکی معیشت کومستحکم بنانے کے لیے اقدامات کیے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ اپریل میں سٹاف لیول معاہدے کی حتمی منظوری دے گا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہو گیا۔
آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو معاہدے کے مطابق ایک عشاریہ ایک ارب ڈالرز جاری کئے جائیں گے تاہم پاکستان اور آئی ایم ایف کا معاہدہ ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان کو ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی قسط ملتے ہی 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہو جائے گا۔
آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق پہلے جائزے کے بعد سے پاکستان کی معاشی اور مالی حالت میں بہتری آئی ہے.
اعلامیے میں کہا گیاہے کہ بہتر حکمت عملی، کثیر جہتی اور دوطرفہ شراکت داروں سے رقوم کی بحالی سے ترقی اور اعتماد کی بحالی جاری ہے.
اعلامیے کے مطابق رواں سال معاشی شرح نمو معمولی رہنے کی توقع ہے، افراط زر ہدف سے کافی زیادہ رہے گا.
آئی ایم ایف کے مطابق بیرونی اور اندرونی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پالیسی اور اصلاحات کی کوششوں کی ضرورت ہے.

