پاکستان

ایکس کی بندش، اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیا حکم

مارچ 26, 2024

ایکس کی بندش، اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی پاکستان میں بندش کے خلاف درخواست پر وزارت داخلہ کے مجاز افسر کو 3 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔

‏منگل کو سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ یہ پٹیشن ان سب لوگوں کی نمائندگی کرتی ہے جو ایکس کا پلیٹ فارم استعمال کرتے ہیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سوشل میڈیا پرجو کچھ لکھا جاتا ہے شاید کسی کو پسند نہ آئے، عدلیہ کے حوالے سے بھی بہت کچھ لکھا جاتا ہے ، پچھلے 20 تیس برس میں چیزیں تبدیل ہوئیں ،کسی قاعدے قانون کے تحت ہی آپ قدغن لگا سکتے ہیں.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے