پاکستان

چودہ لاکھ رجسٹرڈ مہاجرین

ستمبر 22, 2017 < 1 min

چودہ لاکھ رجسٹرڈ مہاجرین

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں انسداد منشیات فورس کے صرف تین ہزار اہلکار ہیں ۔۔۔۔ وفاقی وزیر صلاح الدین ترمذی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اے این ایف کے پانچ پولیس سٹیشن ہیں۔۔۔  اقوام متحدہ پاکستان کو افیون سے پاک ملک قرار دے چکی ہے، زیادہ منشیات افغانستان سے آتی ہیں۔۔

وفاقی وزیر سرحدی امور عبدالقادر نے ایوان کو تحریری جواب میں بتایا کہ پاکستان میں چودہ لاکھ رجسٹرڈافغان مہاجرین مقیم ہیں۔۔۔وفاقی وزیر عبد القادر بلوچ نے کہا کہ ہم افغان مہاجرین کو زبردستی واپس نہیں بھجوانا چاہتے، مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتے ہیں۔۔۔۔افغان صدر اشرف غنی نے اپنے ملک میں مہاجرین کی آباد کاری کے لئے بہت اچھے اقدامات کئے، ہر افغان مہاجر کو وطن واپسی پر چار سو ڈالر دئیے جاتے ہیں۔۔۔عبد القادر بلوچ نے کہا کہ کہ دو ہزار سولہ میں چار لاکھ ساٹھ ہزار افغان مہاجرین وطن واپس گئے۔۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے