پاکستان

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

مارچ 31, 2024

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

پاکستان میں وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں پندرہ دن بعد مزید اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔

اتوار کو رات گئے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق وزارت خزانہ نے دس روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ پیٹرول کی نئی قیمت لگ بھگ 290 روپے کر دی ہے۔

موجودہ حکومت کے دوران پیٹرول کی قیمت میں یہ دوسرا اضافہ ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 282 روپے فی لیٹر تک آ گئی ہے۔

گزشتہ دو ماہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں لگ بھگ 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جا چکا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے