عالمی خبریں

امریکہ کو آگ سے جواب

ستمبر 22, 2017 < 1 min

امریکہ کو آگ سے جواب

Reading Time: < 1 minute

شمالی کوریا نے امریکا کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے ۔ کم جونگ اُن نے کہا ہے کہ بوکھلاہٹ کے شکار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد انھیں یقین ہو گیا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے لیے ہتھیار بنانے کے معاملے میں درست راستے پر ہیں۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے ذریعے ایک بیان میں کوریائی رہنما نے کہا کہ صدر ٹرمپ کو اقوام متحدہ میں اپنے حالیہ خطاب پر بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ منگل کو کہا تھا کہ اگر امریکہ کو دفاع پر مجبور کیا گیا تو وہ شمالی کوریا کو مکمل طور پر تباہ کر دے گا۔

کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ہونہاپ کے مطابق کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے بیان کے بعد مجھے یقین ہو گیا ہے کہ میں نے خوفزدہ یا رکنے کی بجائے، جو راستہ منتخب کیا وہ درست ہے ۔

کوریائی رہنما نے کہا ٹرمپ نے پوری دنیا کے سامنے میری اور میرے ملک کی توہین کرتے ہوئے جنگ کی تاریخ کا سفاک ترین اعلامیہ جاری کیا ہے اور اس کے لیے امریکہ کو قیمت چکانا پڑے گی۔

کم جونگ ان نے تقریر کے اختتام پر کہا کہ میں یقیناً ذہنی طور پر بوکھلاہٹ کا شکار اور احمق امریکہ کو آگ سے جواب دوں گا۔

صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کا تمسخر اڑاتے ہوئے اسے کہا راکٹ مین تھا۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ راکٹ مین خودکش مشن پر ہے۔ ٹرمپ کے بیان کے بعد شمالی کوریا کے وزیرِ خارجہ ری یونگ ہو نے نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کتے بھونکتے رہتے ہیں مگر قافلے چلتے رہتے ہیں۔

 

 

 

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے