نو مئی واقعہ، فوجی عدالت سے رہا محمد ادریس کیا کہتے ہیں؟
نو مئی کو راولپنڈی میں فوج کے ہیڈکوارٹر پر حملے کے الزام میں گرفتاری کے بعد 10 ماہ ملٹری کورٹ کے ٹرائل کا سامنا کرنے والے محمد ادریس کو رہا کر دیا گیا ہے۔
سنیچر کو رہائی کے بعد محمد ادریس نے راولپنڈی میں واقع اپنے گھر میں سینیئر صحافی مطیع اللہ جان کے یوٹیوب چینل ایم جے ٹی وی کو انٹرویو میں اپنی گرفتاری، ٹرائل اور رہائی کے بارے میں تفصیل بتائی۔
محمد ادریس نے بتایا کہ وہ راولپنڈی کی میونسپل کارپوریشن میں 22 برس سے ملازمت کر رہے تھے اور گرفتاری کے بعد اُن کو سرکاری محکمے سے برطرف کر دیا گیا جس فیصلے کے خلاف وہ قانونی فورم سے رجوع کریں گے۔
محمد ادریس پر گرفتاری کے دوران کیا گزری اور اُن کے بچے بڑے ہو کر کیا بننا چاہیں گے دیکھیے ایم جے ٹی وی پر۔

