تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن خواجہ سراؤں کے ذریعے کرائے گئے حملے میں زخمی
Reading Time: < 1 minuteپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن پر اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا ہے۔
منگل کو پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز نے سینیٹ کے سیشن کے دوران بتایا کہ ابھی خبر آئی ہے کہ رؤف حسن پر حملہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن پر حملے میں چار خواجہ سرا ملوث ہیں اور یہ واقعہ سیکٹر جی سیون کے مرکز میں نجی ٹی وی چینل کے باہر پیش آیا.
سی سی ٹی وی فوٹیج میں چار خواجہ سراؤں کو واضح دیکھا جا سکتا ہے.
رؤف حسن کے دائیں گال پر بلیڈ سے گہرا زخم لگایا گیا ہے.
پولیس ترجمان اسلام آباد کے مطابق رؤف حسن کو نجی ٹی وی کے دفتر کے باہر بلیڈ مارا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق رؤف حسن کو خواجہ سراؤں نے چہرے پر بلیڈ مارا۔
پولیس موقع پر موجود ہے شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق جن خواجہ سراؤں نے یہ کام کیا ہے ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔