اہم خبریں متفرق خبریں

سوشل میڈیا ریگولیشنز، حکومت نے بجٹ میں 20 ارب مانگ لیے

مئی 22, 2024

سوشل میڈیا ریگولیشنز، حکومت نے بجٹ میں 20 ارب مانگ لیے

وفاقی حکومت نے ملک کی سائبر سیکیورٹی کو بڑھانے اور سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے آئندہ مالی سال کے لیے 20 ارب روپے مانگ لیے ہیں۔

حکومت صرف ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو کام کرنے کی اجازت دینے پر بھی غور کر رہی ہے جو پاکستان میں دفاتر قائم کرنے کے خواہشمند ہیں۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں ڈیجیٹل انفارمیشن انفراسٹرکچر انیشی ایٹو (DIII) کے لیے 20 ارب روپے کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے