اہم خبریں متفرق خبریں

پی ٹی آئی کا مرکزی سیکریٹریٹ فوری ڈی سیل کرنے کا حکم

جون 4, 2024 < 1 min

پی ٹی آئی کا مرکزی سیکریٹریٹ فوری ڈی سیل کرنے کا حکم

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی دفتر کو کھولنے کا حکم دے دیا ہے۔

منگل کو جاری کیے گئے عدالتی فیصلے کے مطابق سی ڈی اے نے 2022 اور 2023 میں سابقہ مالک کو نوٹس اور پھر شوکاز نوٹس جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے کوئی وضاحت پیش نہ کر سکا کہ نوٹسز پرانے مالک کو کیوں بھیجے جاتے رہے۔

فیصلے کے مطابق سب سے اہم یہ ہے کہ نوٹس یا شوکاز نوٹس کی سروس کی کوئی رسید ریکارڈ پر نہیں، سی ڈی اے کا بنایا گیا ایک رجسٹر نوٹسز پہنچنے کا کافی ثبوت نہیں ہے۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے لکھے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے نے پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے کا آرڈر سے پہلے کوئی نوٹس نہیں کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ سی ڈی اے کا دفتر سیل کرنے کا آرڈر بھی پی ٹی آئی کو نہیں لکھا گیا نہ کاپی بھیجی گئی۔

عدالت تحریک انصاف کا سیکرٹریٹ فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دیتی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ سی ڈی اے قانون کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کر سکتا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے