اہم خبریں متفرق خبریں

بنوں چھاؤنی پر حملے میں 10 حملہ آور ہلاک، 8 اہلکار بھی جان سے گئے

جولائی 16, 2024 < 1 min

بنوں چھاؤنی پر حملے میں 10 حملہ آور ہلاک، 8 اہلکار بھی جان سے گئے

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی فوج نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں کی چھاؤنی پر دہشت گرد حملے میں اُس کے آٹھ اہلکاروں کی موت ہوئی ہے۔

منگل کو فوج کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پیر کو علی الصبح بنوں کی چھاؤنی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا اور خودکش دھماکے سے دیوار کا ایک حصہ اور اُس سے ملحقہ عمارت گر گئی۔

فوجی ترجمان کے مطابق اس حملے اور عمارت گرنے سے آٹھ اہلکار اپنی جانوں سے چلے گئے۔

فوج نے کہا ہے کہ یہ حملہ مقامی کالعدم تنظیم طالبان کے حافظ گُل بہادر گروپ کے دہشت گردوں نے کیا۔

بیان کے مطابق یہ گروپ افغانستان کی سرزمین استعمال کرتا ہے۔

پاکستان کی فوج کے مطابق اہلکاروں نے دہشت گردوں کو چھاؤنی کو داخل ہونے سے روکا اور اس دوران تمام دس حملہ آور مارے گئے جنہوں نے بارود سے بھری گاڑی کو ٹکرا کر کینٹ میں داخلے کی کوشش کی تھی۔

فوجی ترجمان کے مطابق افغانستان کی عبوری حکومت کے ساتھ وہاں موجود پاکستانی دہشت گردوں کا معاملہ بار بار اُٹھایا جاتا رہا ہے۔

فوج نے کہا ہے کہ افغانستان سے لاحق اس خطرے پر قابو پانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے