رات 12بجے خاتون سے ملنے جانے والے خلیل الرحمان قمر پر تشدد، مقدمہ درج
Reading Time: < 1 minuteلاہور کے سندر تھانے میں درج کیے گئے ایک مقدمے کے مطابق ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر رات 12 ایک فون کال پر خاتون سے ملنے چلے گئے، جس کے بعد رات چار بجے اُن کے ساتھ ڈکیتی اور اغوا کا واقعہ ہوا۔
پولیس نے ڈرامہ نویس کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا تاہم پانچ دن بعد بھی ملزمان کی گرفتاری میں پیش رفت نہیں دیکھی گئی۔
لاہور کی سندر پولیس کو واقعے کا مقدمہ درج کراتے ہوئے خلیل الرحمان نے بتایا کہ آمنہ نامی خاتون نے فون کر کے ملاقات کے لیے بلایا اور کہا کہ وہ ڈرامہ بنانا چاہتی ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق خاتون کے گھر پہنچنے پر مسلح افراد نے واردات کی اور اُن کو اغوا کیا، ملزمان تشدد کرتے رہے اور مختلف جگہوں پر لے کر گھومتے رہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے رشتے داروں سے پیسے منگوانے کا کہا۔
ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان نے موبائل، گھڑی اور نقدی چھینی، اے ٹی ایم کارڈ سے اڑھائی لاکھ سے زائد کی نقدی ٹرانسفر کی۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے ڈرامہ نویس کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر ویران جگہ چھوڑا اور فرار ہوگئے۔