کھیل

پاکستان کا اولمپکس میں 40سال بعد گولڈ میڈل، ارشد ندیم ہیرو قرار

اگست 9, 2024 < 1 min

پاکستان کا اولمپکس میں 40سال بعد گولڈ میڈل، ارشد ندیم ہیرو قرار

Reading Time: < 1 minute

پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کے جیولین تھرور ارشد ندیم نے 92.97 میٹر تھرو پھینک کر اولمپکس کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے 32 سال پہلے آٹھ اگست 1992 کو پاکستان نے آخری مرتبہ اولمپکس میڈل حاصل کیا تھا جب پاکستان کی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

یہ پاکستان کا اب تک کا آخری اولمپک میڈل ہے۔

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے منگل کو پیرس اولمپکس 2024 کے ’مینز جیولین تھرو‘ مقابلے میں فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

ارشد ندیم کے ساتھ روایتی حریف انڈیا کے نیرج چوپڑا نے بھی ’مینز جیولین تھرو‘ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ نیرج چوپڑا اور ارشد ندیم جیولن تھرو مقابلے کے گروپ بی میں شامل تھے اور دونوں ایتھلیٹس نے پہلی تھرو میں ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔

ارشد ندیم کی جانب سے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 86 اشاریہ 59 پوائنٹس سکور کیے گئے جبکہ نیرج چوپڑا نے 89 اشاریہ 34 پوائنٹس سکور کیے تھے۔

یہ دونوں ایتھلیٹس کی اس سیزن کی بہترین تھرو رہی۔
فائنل راؤنڈ کے لیے ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا سمیت 12 ایتھلیٹس نے کوالیفائی کیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے